ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / نائب صدر کے امیدوار کے معاملے پر بی جے پی پارلیمانی بورڈکی میٹنگ آج

نائب صدر کے امیدوار کے معاملے پر بی جے پی پارلیمانی بورڈکی میٹنگ آج

Sun, 16 Jul 2017 21:26:43  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 16/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی پارلیمانی بورڈکی میٹنگ کل ہوگی جس میں نائب صدرکے عہدے کے لیے این ڈی اے کے امیدوارکے نام کوحتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔بی جے پی پارلیمانی بورڈکے ایک رکن نے بتایا کہ میٹنگ کل شام کوہونے کاامکان ہے۔بہرحال کانگریس سمیت18اپوزیشن پارٹیوں کے اتحادنے نائب صدر کے عہدے کے لیے گوپال کرشن گاندھی کواپناامیدوار قرار دیاہے۔نائب صدرکے عہدے کے لیے ووٹنگ5/اگست کو ہوگی۔اس عہدے کے لیے پرچہ نامزدگی بھرنے کی آخری تاریخ18/جولائی ہے۔نائب صدرکے عہدے کے لیے الیکٹورل کالج میں 790رکن ہیں،جس میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے رکن شامل ہیں۔حکمران اتحاد کو الیکٹورل کالج میں زبردست اکثریت حاصل ہے۔بی جے پی ذرائع نے اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ790ارکان میں سے اس کے امیدوارکو500سے زائدووٹ حاصل ہوں گے۔
 


Share: